Breaking News

پاکستان میں سب آسان کیسے ہوگیا؟ اوریامقبول جان کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے اب تک 72ممالک کی حکومتیں بدلیں ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے اپنے قیام 1947سے لے کر اب تک 72 ممالک کی حکومتیں بدلیں ہیں ۔

لیکن اسے بہت محنت کرنا پڑی، ہنگامے کرائے ، حکمران قتل کئے ، فوج سے بغاوت کروائی لیکن پاکستان میں یہ کس قدر آسانی سے ہو گیا ۔ بہتر سالہ غلامی کی کیا بات ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں 2دن کیلئے بیرون ملک جا رہا ہوں ،کوئی یہ نہ کہے کہ میں بھاگ گیا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 2دن کیلئے بیرون ملک جا رہا ہوں ،بتا اس لیے رہا ہوں کہ کہیں لوگ یہ نہ کہنا شروع ہو جائیں کہ بھاگ گیا ہے ۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے رات کی تاریکی میں بیان دیا کہ اگر عدالت کا یہ فیصلہ آیا تو ہمیں منظور نہیں ہوگا،فضل الرحمان عدالت میں بتائیں کہ فیصلہ نہیں مانتے،یہ لوگ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو۔ عمران خان واپس حکومت میں آئیں گے اور شوگر مل والوں سے کسانوں کے پیسے دلوا کے رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بار بار فرح خان سے متعلق سوال پوچھتے ہیں لیکن فرح خان آپ کے ہی رکن صوبائی اسمبلی کی بہو ہے،شہباز شریف نیازی قوم سے معافی مانگیں ،باپ اور بیٹے کے درمیان مقابلہ چلتا ہے ۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.