Breaking News

عمران خان کا استعفیٰ۔۔شہباز شریف کے مقابلے میں وزیراعظم کا اُمیدوار کون ہو گا۔۔بڑا اعلان ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اینکر پرسن کاشف عباسی نے کہا ہے  کہ آج 9 اپریل تک ووٹنگ ہونی ہی ہونی ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے پیراگراف نمبر9 میں واضح لکھ دیا ہے کہ سپیکر اجلاس بلائے گا، ساڑھے 10 سے دیر نہیں ہوگی، 3 اپریل کا جو آرڈر پاس ہوا  اس کے مطابق ووٹنگ ہوگی۔

جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج استعفیٰ دے رہے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کراچی میں رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جانے والے ہیں تحریک انصاف کی حکومت رہی تو وزیراعظم اسد عمر یا پرویز خٹک ہوں گے۔۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہیں ن لیگی رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو جانا ہوگا  ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مدت پوری کی تو وزیر اعظم اسد عمر یا پرویز خٹک میں سے کوئی آئےگا ۔  انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن اب جلد قابو میں آنےوالانہیں ہے ۔ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مزید دو سال یااس سے بھی زیادہ عرصہ لگ سکتا ہے۔ جبکہ تجزیہ کار صابر شاکر  کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے  سپیکر کیلئے  حکم جاری کیا ہے اگر ووٹنگ کے دن سپیکر بیمار ہوجائے یا اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائے تو پھر کیا ہوگا؟ نجی ٹی وی” اے آر وائی نیوز “کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر نے نقطہ اٹھایا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سپیکر کو حکم دیا ہے ، اگر سپیکر بیمار ہوجاتا ہے تو پھر؟ حکومت نے رکاوٹیں تو کھڑی کرنی ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *