Breaking News

چوہدری نثار نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا جماعت کا نام کیا ہو گا؟سیاست کے میدان میں بڑی ہلچل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف صحافی اصرار احمد راجپوت کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش سمیت اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ملک میں عام لوگوں کی زندگی بہت مشکل بنا دی ہے۔ گذشتہ سالوں کی نسبت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

 پاکستان کے نامور سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے نئی جماعت جناح لیگ کی پیدائش کا عندیہ دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے این اے 59 کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ لوگوں کی زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔طلبہ اور کم آمدنی والے ملازمین مہنگائی سے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔چوہدری نثار نے اپنی سیاسی اننگ دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ صحیح وقت کی آمد کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی صفوں میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم وہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ان کا خیال تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی دیگر جماعتوں کے مقابلے میں بظاہر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی جماعت” جناح لیگ ” بنانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ چوہدری نثار پیپلزپارٹی کے بارے میں نرم موقف رکھتے ہیں اور وہ بلاول بھٹو زرداری کی جماعت کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔تاہم چوہدری نثار علی خان کے قریبی ساتھی نے اس کی تردید کی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *