Breaking News

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف غلاظت بھری مہم کس نے چلائی، کونسے صحافی اور کون کونسی حکومتی شخصیات؟ گھیرا تنگ ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر مختلف اوقات میں مختلف اداروں یا ان سے وابستہ افراد کیخلاف مہم چلتی رہتی ہیں اور اب آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف مہم چلانے والے افراد کیخلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا۔ سینئر صحافی سید طلعت حسین نے بتایا کہ ” وہ لوگ جنہوں نے دلائل کے ساتھ موجودہ آر می چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف غلیظ مہم چلائی۔

اب ان پر فوکس ہے ،   ذرائع بتاتے ہیں کہ اس مہم  میں دو مشیر ،وزراء، خود عمران خان ، تین اینکرز، ایک  بیوروکریٹ اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے، کچھ ہینڈلرز نے بھی اپنا حصہ ڈالااور یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے”۔ یاد رہے کہ عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے جس دوران چھاپہ مار ٹیم لیب ٹاپ ، موبائیل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے کر ساتھ لے گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق   جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو ڈاکٹر ارسلان خالد ان کی ڈیجیٹل میڈیا مہم کو سنبھال رہے تھے۔اس سے پہلے وہ پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشنز کے سربراہ کے طور پر کام کر چکے ہیں  ۔ دوسری جانب نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے میدان خالی نہ چھوڑنے  کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی کی جانب سے ملیکہ بخاری اور چیف وہپ عامر ڈوگر نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم این اے زین قریشی بھی  کاغذات نامزدگی وصول کرنے پہنچ چکے ہیں ۔ ملیکہ بخاری نے  کہا کہ کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں امیدوار کون ہوگا اس کا فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس  میں ہوگا ۔ دوسری جانب کاغذات نامزدگی  کے وقت میں پہلے توسیع کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *