Breaking News

میرا بہنوئی اچھا آدمی ہےاور ۔۔۔عمران خان کے حق میں بڑی شخصیت سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ نئے قائد ایوان کا انتخاب سوموار کے روز کیا جائے گا اس ساری صورت حال پر مختلف قسم کے تبصرے کئے جا رہے ہیں ایسے میں ایک بڑا ٹویٹ سامنے آیا ہے۔

جس کے بعد ان کے سابق برادر نسبتی   بین گولڈ سمتھ  کا موقف بھی آگیا۔  ماہر ماحولیات بین گولڈ  سمتھ نے ٹوئٹر پر  لکھا کہ ’میرے بہنوئی عمران خان ایک اچھے اور معزز آدمی ہیں، اپنے ملک کیلئے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں ، وزیر اعظم کے طور پر ان کا ریکارڈ غیر معمولی ہے۔‘انہوں نے عمران خان کی ماحول دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ   عمران کی قیادت میں پاکستان نے ماحولیاتی بحالی کے حوالے سے  بہت کام کیا  اور عالمی سطح پر اپنے آپ کو منوایا۔ یاد رہے کہ  بین گولڈ سمتھ لندن میں سرمایہ کاری فرم ’مینہیڈن‘ کے بانی اور سی ای او ہیں، جو توانائی اور وسائل کی کارکردگی کے حوالے سے کام کرتی ہے۔  دوسری جانب سابق وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اپنے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کے ایوان سے عمران خان کی سیٹ سے تقسیمی نمبر اُٹھا لائے۔علی محمد خان نے ٹوئٹر پر عمران خان کے تقسیمی نمبر کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پر اس کا تقسیمی نمبر ہوتا ہے۔ عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پر موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں، وہاں نہیں چھوڑا،  اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.