Breaking News

ن لیگ کے منتخب نمائندے نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کرتے ہوئے 9 اپریل کو ہفتے کی صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سپیکر اجلاس بلا کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا جائے گااور جب تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو جاتی تب تک اجلاس بھی ملتوی نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک اور خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندے نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا،وزیر اعظم عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نئے انتخابات ہی بہتر راستہ ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ق) نےایم پی ایزکوہوٹل میں رکھنے کے اقدام چیلنج کردیا ، درخواست مسلم لیگ(ق) کے رہنما کامل علی آغا کی جانب سے دائر کی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عامل علی آغا کی جانب سے کہا گیا کہ ایم پی ایز کو ہوٹل میں بند کر کے ان سے رابطے منقطع کیے گئے ہیں، ایم پی ایز کو غیر قانونی حراست میں رکھاگیا ہے جو کہ آئینی و غیر قانونی ہے ۔درخواست میں عدالت سے حمزہ شہباز کی درخواست میں فریق بننے کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.