Breaking News

عمرا ن خان کو ہٹانے پر جمائمہ بھی میدان میں آگئی، ایسا بیان دیا کہ ہرکوئی بکا بکارہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کے منصب سے برطرفی کے بعد سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کو ”کون سا پاکستان “یاد آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر ن لیگی ارکان نے عمران خان کیخلاف ان کے بیٹوں کا نام لیکر نعرے بازی کی ۔نعرے بازی کی ویڈیو (ن) لیگی رکن نے ٹویٹر پر شیئر کی۔

جس میں جمائما خان ،عمران خان اور مریم نواز کو ٹیگ کیا گیا تھا۔  ٹوئیٹ پر  جمائما نے ردعمل دیا اور ہیش ٹیگ کیساتھ لکھا ”پرانا پاکستان “۔شئیرکردہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایون فیلڈ کے سامنے لوگ ٹیرن کے پاپاچور ہیں ،قاسم اور سلمان کا باپ چور ہے کے نعرے لگا رہے ہیں۔ یاد رہے 2015 میں ایک انٹرویو کے دوران عمران خان نے بتایا تھا کہ ان کی جمائمہ خان سے علیحدگی کے پیچھے بھی (ن )لیگ کا ہاتھ تھا،مسلم لیگ (ن)نے جمائما خان پر ایک جھوٹا کیس کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ 9 مہینے پاکستان سے باہر رہیں جبکہ اس وقت ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع تھی، ایک طرف کیس کردیا تو دوسری طرف یہودی لابی کا ٹیگ بھی لگا دیا، جس سے وہ ڈر گئیں اور پاکستان واپس نہیں آسکیں۔ اب پھر دوبارہ سے جمائما کے بیٹوں کا نا م لیکر عمران خان پر تنقید کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے جمائما نے ہیش ٹیگ ”پرانا پاکستان “ ٹویٹ کیا۔ گزشتہ روز جمائمہ کے بھائی بین گولڈ سمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کواچھا اور معزز آدمی قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیںعمران خان کے برادر نسبتی نے عمران خان کو عالمی لیڈر بھی قرار دیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *