Breaking News

آرمی چیف ریٹائرمنٹ سے پہلے کیا کام کرنا چاہتے ہیں؟ کیا ہونےجا رہا ہے۔۔۔بڑی خبر سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس سال کے آخر میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ جس پر بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ میں کچھ ماہ رہ گئے ہیں،وہ 5 سال سے زائد چیف رہ چکے ہیں اور ان کے دور کا اب آخری سال جا رہا ہے۔

اس وقت وہ اچھی شہرت ، اچھی رویت چھوڑ کر ریٹائر ہونا چاہیں گے۔وہ جوڑ توڑ کی سیاست سے دور رہتے ہوئے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے ریٹائر نہیں ہونا چاہیں گے۔اس بات کو پتھر پر لکیر سمجھ لیں۔وہ انتہائی ذمے دارے کے ساتھ ادارے کا وقار،ملکی سلامتی،سیاسی استحکام اور جو ان کے کندھوں پر اس وقت سب سے بڑا بوجھ ہے،اس کے ساتھ انتہائی باعزت طریقے سے ریٹائر ہونا چاہیں گے۔وہ نہیں چاہیں گےکہ سیاسی عدم استحکام پیدا ہو،انہوں نے پہلے تین سال بھی الزامات سنے۔اب وہ نئے سرے سے الزامات کے ساتھ ریٹائر نہیں ہونا چاہتے۔ادارہ اس وقت کسی سیاسی کچھڑی میں شریک نہیں ہو گا،سیاستدان تو کسی کے سگے نہیں ہیں۔اقتدار میں آنے کے علاوہ ان کے کوئی اصول نہیں ہیں۔خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے انتہائی اہم پریس کانفرنس کی تھی۔بعدازاں صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ترجمان پاک فوج سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام قیاس آرائی پر مبنی باتیں ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قیاس آرائی نہ کی جائے۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ ایسی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر غور نہ کیا کریں اور نہ ہی ایسی چیزوں کو ہوا دیا کریں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں سال نومبر میں ریٹائر ہوں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *