Breaking News

عمران خان، قاسم سوری سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف غداری کی درخواست! اسلام آباد ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان، یو ایس سفارتخار، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری کے خلاف غداری کی کارروائی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

درخواست گزار وکیل ملوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست کی پیروی خود کی۔ملوی اقبال حیدر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے امریکی سازش کے خلاف الزام لگایا تھا، سابق وزیر اعظم دھمکی آمیز خط کی انکوائری، تفتیش اور تصدیق کرنے کے پابند تھے۔درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ متنازعہ خط عالمی انصاف میں چیلنج کرنے کی ضرورت تھی، لیکن عمران خان نے ایسا کرنے میں ناکام رہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 2اے، 4 کی خلاف ورزی کی گئی۔، ملوی اقبال حیدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی یکجہتی، سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا گیا ہے،امریکہ کے ساتھ غیر ملکی تعلقات کو ختم کر کے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا۔وکیل نے استدعا کی کہ سابق وزیر اعظم عمران خان، یو ایس سفارتخار، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری کے خلاف سنگین غداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ملوی اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کی شکایت پر وزارت داخلہ وزیر اعظم عمران خان، یو ایس سفارتخار، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری کے خلاف انکوائری شروع کرے اور قانون کے مطابق اور شکایت ہائی ٹریزن ایکٹ وغیرہ کے تحت دائرہ اختیار رکھنے والی ٹرائل کورٹ کو بھیجی جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت وزارت داخلہ کو حکم دے کہ درخواست کے فیصلہ ہونے تک وزیر اعظم عمران خان، یو ایس سفارتخار، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.