Breaking News

وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی شہباز شریف نے سابق سپیکر اسد قیصر کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وا ضح رہے کہ 9 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آخری وقت پر یعنی 12 بجے سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جب کہ اس اجلاس کی صدارت پھر پینل آف چیئرمین اور سابق اسیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق نے کی تھی۔

قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اسپیکر کا الیکشن ہو گا۔ 9 اپریل کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ آج قائد ایوان کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 16 اپریل کی شام 4 بجے تک اجلاس ملتوی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اسپیکر کا الیکشن ہوگا۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد بھی برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام اسپیکر نے تاحال پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں پر دستخط نہیں کئے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے  ایک بڑے جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمیٹی ممبران اور وزیر اعلیٰ و گورنر پنجاب نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں تحریک انصاف کی بطور اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں آج سے شروع ہونے والی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ منگل کو پشاور میں ایک بڑےجلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا ، سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور جلسے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *