Breaking News

پیپلز پارٹی کے 30 سے 35 ناراض ایم پی ایز کا تحریک انصاف سے رابطہ، زرداری خاندان ہل کر رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پہلے بھی سندھ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا پروگرام بنایا تھا جس کا ٹاسک فواد چودھری کو سونپا گیا تھا تاہم اس میں تبدیلی سرکار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب ایک بڑی خبر نے زرداری اینڈ کمپنی پر بجلیاں گرا دی ہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 30 سے 35 ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 30 سے 35 رکن صوبائی اسمبلی ناراض ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے 71 فیصد لوگوں نے عمران خان کے جانے کی وجہ مہنگائی غربت قرار دی، عمران خان کی حکومت جانے پر57 فیصد افراد خوش جبکہ 43 فیصد ناراض ہوئے، 13 فیصد کے نزدیک عمران خان کو پانچ سالہ مدت پوری کرنے دیتے۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ٹویٹر پر گیپ سروے سے متعلق خبر شیئر کی کہ گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء پر نیا سروے جاری کیا ہے جس میں عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے پر57 فیصد افراد نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ 43 فیصد عوام نے ناراض ہوئے۔ سروے میں 71 فیصد لوگوں نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ مہنگائی اور غربت میں اضافہ قرار دیا، جبکہ 13 فیصد لوگوں نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی ناراضی کی وجہ بتائی کہ انہیں 5سالہ مدت پوری کرنے دینی چاہیے تھی۔ واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ختم ہوچکی ہے، جس کے بعد قائد ن لیگ نوازشریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *