Breaking News

آصف زرداری یا مولانا فضل الرحمٰن ۔۔ صدر ِ پاکستان کون ہو گا؟ پیپلزپارٹی میدان میں آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لئے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے اتحادی رہنماوں کو پی ایم ہاؤس بلانے کی بجائے ان کے پاس خود جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم آج سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے پاس جائیں گے ، وزیراعظم اتحادی رہنماؤں کے پاس جا کر ان کا شکریہ ادا کریں گے اور انہیں پی ایم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دیں گے جب کہ پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ف ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ارکان کو کابینہ میں شامل کریں گے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کوصدر پاکستان بنانے کی خواہش ظاہر کردی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدر پاکستان بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے کیوں کہ اگر آصف زرداری صدر بن گئے تو جہموریت مضبوط ہوگی اور ہم مل کر کام کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ 15 اپریل کو کراچی میں تین تلوار پر جشن نجات منائیں گے ، ہم نے مل کرجمہوری طریقے سے سلیکٹیڈ کو ہٹایا جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج بڑھی اور ڈالر بھی نیچے آیا ، ایم کیوایم نے کبھی گورنر اور وزارتوں کا مطالبہ نہیں کیا ، ہم نے ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تھا کیوں کہ مردم شماری ، جعلی ڈومیسائل ، جھوٹے مقدمات پر ہمارا اور ان کامؤقف ایک ہے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.