Breaking News

شہباز حکومت کو پہلا بڑا جھٹکا!! ایم کیو ایم پاکستان کا تہلکہ خیز اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد وہ عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔عمران خان کو تحریک عدم اعتماد  کے ذریعے اقتدار سے الگ کیے جانے کے بعد حالات کافی کشیدہ ہیں۔

جب کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے اور باہر سے بیٹھ کر وسیع البنیاد حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق ایم کیو ایم پی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے منگل کی شام مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے مخلوط حکومت کے ساتھی رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی اورصوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کے لئے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو ایک دو روز میں فائنل کرلینگے ، پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے وزیر شامل ہونگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ وفاقی کابینہ کو ایک دو روز میں فائنل کرلیں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے وزراء کا فیصلہ نوازشریف کریں گے،یہ مسلم لیگ (ن )کی نہیں اتحادی حکومت ہے۔انہوں نے کہاکہ کابینہ میں پیپلزپارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے وزیر شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میں سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا،تکام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ گورنر سٹیٹ بنک کے حوالے سے بھی مشورہ کریں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *