Breaking News

الیکشن کب ہوں گے؟ پاک فوج نے بتا دیا، عوام کی کنفیوژن ختم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پرعمران خان جلسے کررہے ہیں، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جلد انتخابات ہونے چاہییں ؟  پر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ جلسے جلوس اور ریلیاں جمہوریت کا حصہ ہیں،اور تمام جمہوری ملکوں میں یہ سب ہوتا ہے لوگ کھل کر بات کرتے ہیں۔

جو انہیں اچھا لگتا ہے جو انہیں برا لگتا ہے عوام اس پر بولتے ہیں ۔ پہلے پاکستان میں ایسے نہیں ہوتا تھا ۔ سیکیورٹی چیلنج تھے 10لوگ بھی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے تھے ۔پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر)میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے اس بات کا فیصلہ حکومت اور سیاستدانوں نے کرنا ہے اور انہیں کوئی مشورہ نہیں دے سکتا ۔ سیکیورٹی اداروں ، انٹیلی جنسیوں نے آزاد ماحول فراہم کیا ہے اوریہ سب ہم نے اپنی جان کی قربانی دے کر کیا ہے کہ آج ہم جلسے جلوس کر رہے ہیں جو ہمارا دل کرتا ہے بول رہے ہیں ۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا جبکہ   کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے اور کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنےکی پی ٹی آئی کی درخواست بھی مسترد کردی، اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنےکی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.