Breaking News

وزیر اعظم شہباز شریف کے پہلے ہی فیصلے کے خلاف ’بغاوت‘ ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات بھی ختم کر دیں تھیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا۔

ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے فیصلے کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔ سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔ملک کے نئے وزیراعظم نے آتے ہی اہم فیصلے کئے جس سے کچھ طبقات میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی جبکہ ملازمین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات بھی ختم کرنے پر ملازمین نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے دفاتر میں ہفتے میں 6 دن کام کرنے کا حکم پر ملازمین ناخوش ہیں۔وفاقی سرکاری ملازمین نے آج جمعرات سے احتجاج کا اعلان کردیا۔ملازمین آج وزارتِ خزانہ کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔ احتجاج میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین کو شرکت کی ہدایت کردی گئی۔وفاقی سرکاری ملازمین کی تمام تنظیموں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔اجلاس بلانے کا فیصلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کیا۔اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ سازی کی جائے گی۔  دوسری جانب علیم خان گروپ نے فرح گجر سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ یہ خاتون سینٹ میں بھی ان کی نمائندگی کریں ،علیم خان گروپ نے فرح گجر کے بارے میں سامنے آنے والی تفصیلات کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کر دیا ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *