Breaking News

’’پیپلز پارٹی بلیک میل کر رہی ، ایم کیوایم بھی کنفیوژن کا شکار یہ حکومت نہیں چل پائے گی ‘‘

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد نئی حکومت قائم ہو چکی ہے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف شیروانی پہن چکے ہیں تاہم ابھی تک وفاقی کابینہ کا فیصلہ نہیں ہو سکا جس پر مختلف قسم کے تبصرون کا سلسلہ جاری ہے۔۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت دو بیانیے عوام کے سامنے ہیں اور بیانیے جانچنے کا صرف ایک ہی پیمانہ انتخابات ہے، فیصلہ اب عوام نے کرنا ہے۔ ایک بیان میںشاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 5 روز سے امپورٹڈ حکومت نامنظور ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے،کراچی میں 16 اپریل کو پشاور جیسا جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہیں چل پائے گی، پیپلز پارٹی بلیک میل کر رہی ہے، ابھی یہ فیصلہ ہی نہیں ہو پا رہا کہ بلاول وزیر خارجہ بنیں گے یا نہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول نے انٹرویو میں کہا وزارت خارجہ کا فیصلہ سی ای سی کرے گی، کون نہیں جانتا کہ یہ فیصلے سی ای سی نہیں کرتی، دراصل ان کے درمیان ایک کنفیوژن دکھائی دے رہی ہے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ پچھلے 3 سال سے مہنگائی پر ہماری حکومت کو ہدف تنقید بنا رہے تھے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا، اب مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں تنخواہوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم بھی کنفیوژن کا شکار ہے، ووٹر فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *