Breaking News

’’اگر ادارے نیوٹرل رہے تو ۔۔۔۔‘‘ الیکشن کب ہونگے؟ اینکر عمران ریاض خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نومتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت تگڑی نہیں ہے ،اگر ایک بھی اتحادی ادھر ادھر ہوا تو حکومت گر جائے گی ،ایسے میں اگر ادارے شہباز شریف کو نہ بچائیں تو جلدی الیکشن ہو جائیں گے ۔

نجی نیوز چینل” اے آر وائی نیوز” کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اینکر پرسن نے کہا کہ لیٹر گیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کا ماننا تھا کہ یہ خط جعلی ہے ۔ آج آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے ثابت ہو گیا کہ یہ جعلی خط نہیں تھا بلکہ اس کا وجود ہے۔ اب اس بات کو لے کر بحث ہو رہی ہےکہ سازش ہے یا نہیں ، یہ بات انکوائری کے بعد ثابت ہوگی کہ یہ سازش تھی یا نہیں۔ دوسری جانب مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فرحت شہزادی ڈالرز ذخیرہ کرنے میں ملوث رہی ہیں، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے انہیں نوٹسز بھی بھجوائے تاہم اس پر پیش رفت نہ ہوسکی، ملک میں ایسے وقت میں جب ڈالرز کے مقابلےمیں روپے کی قدر گرتی جارہی ہے، فرحت شہزادی مارکیٹ سے ڈالر زخریدنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے حیران کن طور پر مذکورہ کیس کو پس پشت ڈال دیا کیوں کہ فرحت شہزادی کے خاتون اول سے قریبی روابط ہیں۔روزنامہ “جنگ” کے لیے فخر درانی نے لکھا کہ فرحت شہزادی نے جنوری سے ستمبر 2021ء صرف 9 ماہ کے دوران اپنے غیرملکی کرنسی اکائونٹ میں 249650 ڈالرز جمع کیے اور اس کے ذرائع بھی نہیں بتائے۔ ایف آئی اے نے4دسمبر 2021ء کو فرحت شہزادی کو انکوائری نوٹس بھیجا تھا اور اس بابت تفصیلات طلب کی تھیں تاہم 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود اس معاملے کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *