Breaking News

تیز ہوائیں اور بارش!!! محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جیسا کہ سب کے علم میں ہے کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے اور ابھی تک ماہ رمضان میں بارش نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی بارش کی دُعا کر رہا ہے ایسے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی جب کہ ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، بونیر اور مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آندھی کیساتھ بوندا باندی جبکہ ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، بونیر اور مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جبکہ ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، بونیر اور مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کا پارہ 43 سے 45 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں اگلے تین روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *