Breaking News

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد عمران خان کا پہلا ٹوئٹ،’امریکی سازش‘ کے بجائے کیا لفظ استعمال کیا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آ ر میجر جنرل بابر افتخار کی گزشتہ روز ہونے والی اہم ترین پریس کانفرنس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کا پہلا ٹوئٹ سامنے آ گیا ۔ اپنے پیغام میں عمران خان نے ’امریکی سازش ‘کا لفظ استعمال کرنے کے بجائے نئے لفظ کا استعمال کیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ کراچی میں ہمارے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ قومی پرچم اپنے ساتھ لے کر آئیں کیونکہ اب یہ امریکی شہ پر مقامی میرجعفروں کی معاونت سے حکومتیں بدلنے کیخلاف پاکستان کی خودمختاری اورحقیقی جمہوریت کی ایک جنگ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھاکہ مبینہ دھمکی آمیز خط سے متعلق قومی سلامتی کونسل کے اعلامیے میں جو کہا گیا وہ ہی پاک فوج کا بیان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلامیے میں’ سازش ‘ کے لفظ کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ جب کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  کہا ہے کہ چیزیں ٹھنڈی ہو رہی ہیں تو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیا کٹا کھول دیا، انہیں اس وقت بحرانی صورتحال میں پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا درست فیصلہ ہے، تاہم اب حالات بھی ایکسٹینشن والے نہیں ہیں۔ ویب سائٹ” نیا دور “کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینے میں ساری چیزیں عام ہونے جارہی ہیں کہ کون کون اس سازش میں ملوث ہیں۔ جس طرح سے عمران خان کو اتارا گیا بچے بچے کو پتہ چل جائے گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *