Breaking News

’’عمران خان کے ساتھ بھی وہی ہو سکتا ہے جو ۔۔۔۔۔‘‘ حامد میر کا ایسا دعویٰ کہ ٹائیگر سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان الیکشن کی طرف نہیں جا رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خاص کر پچھلے ایک سال میں عمران خان نے کیاکیا نظام بنا رکھا تھا وہ سب کھل کر سامنے آ رہا ہے اور کچھ چیزیں ایسی بھی سامنے آئیں گی جن کی جھلکیاں آپ دیکھ بھی چکے ہیں۔

ابھی ان کے خلاف امریکہ میں ایک کیس کھلنے جا رہا ہے اور بھی بہت سے معاملات ہیں۔ عمران خان کے ساتھ بھی وہی ہو سکتا ہے جو نواز شریف کے ساتھ کیا گیا تھا اور جس طرح ان کے جلسوں پر پاپندی لگائی گئی تھی وہی پاپندی عمران خان پر بھی لگ سکتی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان نےپہلے سپریم کورٹ اورپھر فوج کو اندر سے توڑںے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان کی تردید کی کہ عمران خان نے فوج سے تین باتوں کا کہا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پرویزخٹک کے ذریعے فوج سے بات کی ہے جس کا میں پہلے بھی آپ کو بتا چکا ہوں کے عمران خان نے پرویز خٹک کے ذریعے ہی فوج سے کہا تھا کہ مجھے اس صورتحال سے نکالا جائےتو مجھے یہ بتائیں کہ پرویز خٹک کی بجائے شیریں مزاریٰ کیوں بول رہی ہیں؟اگر ان کو سچ بولنے کا اتناہی شوق ہےتو بتا دیں جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے راستے میں کون رکاوٹ بن رہا تھا؟کون وزیراعظم کو کہتا تھا کہ اس بل کو پاس نہ کریں؟ یہ بھی بتا دیں کے کس نے دفتر میں بلا کر شیریں مزاری سے کہا کہ یہ کام نہ کریں؟ حامد میرکا حکومت کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگر تمام اتحادی کابینہ میں شامل ہو گئے تو یہ حکومت اپنی مدت پوری کر سکتی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *