Breaking News

علی امین گنڈا پور تو بڑے چھپے رُستم نکلے! 30 کروڑ لے کر اندر ہی اندر کیا گیم ڈال دی؟ عمران خان بھی حیران

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے،گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں بحران چل رہا تھا کہ تحریک انصاف کے 25 لوگوں نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

اس حوالے سے گزشتہ روز سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں اہم ملاقات بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور سردار عبدالقیوم نیازی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات خوشگوار نہیں رہی۔ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے سامنے علی امین پر الزام لگایا کہ انہوں نے 30 کروڑ روپے لیکر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سازش کی۔ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کے الزامات پر عمران خان حیران رہ گئے اور انہوں نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔ذرائع سے پتا چلا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ شاہ محمود قریسی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے ان کے الزامات کو پزیرائی نہیں بخشی اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کل آگے بڑھے گی۔قریبی رفقاء سے صلح مشورے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ سرنڈر نہیں کریں گے بلکہ بھرپور طریقے سے سازش کا سامنا کریں گے۔ اسی سازش کا مقابلہ کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے سینئر ترین وزیراعظم سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کر دیا ہے۔ذرائع وزیراعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی مکمل نہیں ہو سکے گی، اگر عمران خان نے پارٹی ارکان کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا نہ کہا تو سردار عبدالقیوم نیازی مستعفی ہو جائیں گے جس کے بعد یہ تحریک عدم اعتماد ختم ہو جائے گی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *