Breaking News

‘سن لو! اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو ملک،ملک کو نہیں آپ کو نقصان پہنچے گا، عمران خان حکومت کو خبردار کرتے ہوئے سنگین غلطی کرنے سے بچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اپوزیشن کو خبر دار کرتے ہوئےسنگین غلطی کرنے سے بچ گئے۔ کراچی پریڈ گراونڈ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہم مضبوط ادارے چاہتے ہیں،ہم نہیں چاہتے کہ کوئی کسی طریقے سے ہمارے اداروں کو کمزور کرے۔

کیونکہ مضبوط اداروں سے مضبوط قوم بنتی ہے۔چیئر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ” یہ جو کرنے جا رہے ہیں جیسا کہ ہمارے سوشل میڈیا کے لوگوں کو پکڑا گیا ہے،ان سب کے لیے میرا پیغام ہے سن لو اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو ملک،ملک کو نہیں آپ کو نقصان پہنچے گا،۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میری جماعت اور جتنے بھی ہمارے لوگ نکل رہے ہیں میرا سب کو پیغام ہے کہ ہم سب نے پرامن رہنا ہے ہم نے کسی قسم کی ٹکراو کی سیاست نہیں کرنی،یہ ہمارے ادارے ہیں،ہماری فوج ہےاور یہ ہماری پولیس ہے۔ہماری یہ تحریک پر امن رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر سے خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ کوئی ایسی چیز نہ کرنا کہ یہ تحریک تبدیل ہو کیونکہ میں کسی قسم کا اپنے ملک میں کوئی نقصان نہیں دیکھنا چاہتا۔نہ کیا ہے اورنہ ہی ہونے دیں گے۔ لیکن میرے پاکستانیوں آپ تیاری کریں پاکستان کے لیے باہر نکلیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کابینہ کی پہلی قسط بہت جلد سامنے آجائے گی، چند روز یا ہفتے بعد دوسری قسط بھی سامنے لائیں گے۔  اتحادی جماعتوں کے رہنماوں واراکین کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے محبت اور شوق سے جو اعزاز مجھے بخشا اسکے لیے بہت ممنون ہوں بھرپور کوشش کروں گا کہ  آپ سے رابطے میں رہوں اور آپ کے حلقوں کے مسائل ترجیحٰی بنیادوں پر حل کراوں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *