Breaking News

عمران خان کو کراچی لے جانے والے نجی طیارے کا کرایہ کس نے ادا کیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان ہفتے کی شب ساڑھے 8 بجے پاکستانی بزنس گروپ “اینگرو” کی ملکیت اے پی۔ پی ایل ای رجسٹریشن کے حامل طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے، کمپنی نے یہ جہاز چارٹرڈ سروسز فراہم کرنے والی ایک ایوی ایشن کمپنی کو کرائے پر دے رکھا ہے۔

کراچی پہنچنے کے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کے بعد عمران خان تاخیر سے دوسری کمپنی کے چارٹر طیارے میں اسلام آباد روانہ ہو ئے۔ گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان  جلسے کے لیے اسلام آباد سے  کراچی جس نجی طیارے میں پہنچے تھے اس سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ  اس کا کرایہ  دبئی میں مقیم  پاکستانی بزنس مین نے ادا کیا۔ جیو نیوز کے مطابق  چارٹر طیارے کے لیے نجی ایوی ایشن کمپنی کو 29 لاکھ روپے ادا کیے گئے اور یہ رقم دبئی میں مقیم ایک پاکستانی بزنس مین نے ادا کی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان جس نجی طیارے میں کراچی پہنچے اس کے بارے میں سوشل میڈ یا میں چہ میگوئیاں جار ی ہیں کہ وہ بحریہ ٹاﺅن کا طیارہ ہے تاہم اب ان افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق عمران خان کراچی جلسے میں شرکت کے لیے جس نجی طیارے پر شہرقائد پہنچے ، وہ بحریہ ٹاﺅن کا طیارہ نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاﺅن کے تمام طیارے گزشتہ ایک ہفتے سے دبئی میں موجود ہیں جبکہ چیئر مین ملک ریاض کا ذاتی طیارہ بھی گزشتہ ایک ہفتے سے دبئی میں موجود ہے ۔عمران خان جس طیارے پر کراچی پہنچے اس پر بحریہ ٹاﺅن کا لوگو موجو د نہیں جبکہ ذرائع نے مزید بتا یا کہ جس طیارے میں عمران خان کراچی پہنچے ہیں ،وہ اینگرو کمپنی کی ملکیت ہے ۔اس سے پہلے یہ طیارہ ہاشوانی گروپ کے پاس تھا ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *