Breaking News

ن لیگ کو بڑا دھچکا۔پیپلزپارٹی کا وزارتیں لینے سے انکار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کےموجودہ کابینہ میں وزارتوں سے متعلق بیان نے ن لیگ میں کھلبلی مچا دی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں پیپلزپارٹی وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔

کوشش ہے پیپلزپارٹی وزارتیں نہ لے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ’پہلے دوستوں کو ایڈجسٹ کیا جائے۔‘ صحافی نے سابق صدر سے سوال پوچھا کہ آپ کا اتحاد کب تک رہے گا؟ جس پر سابق صدر نے کہا اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں۔ ایک اور صحافی کے سوال کہ آپ سارے آئینی عہدے لے کر حکومت کا بوجھ خالی شہبازشریف پر ڈالنے کا پلان تو نہیں بنارہے؟ جس پر آصف زرداری مسکرا دئیے ۔ بعدازاں سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاوس سے روانہ ہوگئے۔ سابق صدر کو دیکھ کر جیالوں نے نعرے بازی کی اور تصاویر بھی بنوائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ کا عہدے لینے سے متعلق مشاورت کی گئی تھی ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مختلف وزارتیں لینے پر بھی غور ہو ا تھا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ جماعتوں کی مخلوط حکومت کی نئی کابینہ کا آج حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کےپہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزرا حلف اٹھائیں گے۔جن میں مرتضیٰ جاوید عباسی کو ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی بنانے کا امکان ہے،جبکہ  بلاول بھٹو کووزیرخارجہ بنائے جانے کاامکان ہے۔اسی طرح حنا ربانی کھرکووزیرمملکت برائے خارجہ امور ،جبکہ شازیہ مری یامصطفیٰ نوازکھوکھرکووزارت انسانی حقوق کاقلمدان ملنےکاامکان ہے۔ خواجہ آصف کووزارت تجارت کاقلمدان ملنے کا امکان اور مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *