Breaking News

ایم کیو ایم نے ایک بار عمران خان کا ساتھ دینے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو چکی ہے اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنا کام شروع کر دیا ہے تاہم اُن کی حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اپنے بڑے بڑے مطالبات لئے کھڑی ہیں جو پورے کرنا مشکل ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان سازش ثابت کر دیں تو ایم کیو ایم ان کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی 14 سیٹیں چھین کر عمران خان کو اقتدار دیا گیا، عمران خان اگر سمجھتے ہیں کہ سازش ہوئی تو ثابت کر دیں ، ہم سڑکوں اور ایوان میں ان کے ساتھ ہوں گے۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹینکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے تحت دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کاغذ نہ لہرائیں ، ثابت کریں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے، اگرسازش ثابت ہوئی تو سڑکوں ایوانوں میں ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔کل جلسے میں عمران خان کے ساتھیوں نے کہہ دیا کہ آپ لاپتا لوگوں کی بازیابی نہیں چاہتے۔موجودہ حکومت نے لاپتہ لوگوں کی بازیابی کے لیے آخری موقع مانگا ہے جو ان کو دینا چاہئیے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستانی عدالتی کمیشن بنا کر ثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے آپ وزیراعظم بنے جب کہ عدالتی کمیشن کے ذریعے عمران خان کو بھی ثابت کرنا ہو گا کہ ماضی میں وزیراعظم بننے کے لیے بھی کوئی سازش نہیں ہوئی۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.