Breaking News

شہباز شریف سمیت پوری (ن) لیگ امتحان میں! پیپلز پارٹی نے حکومت سے کیا مطالبہ کر دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئی بننے والی حکومت اپنے آغاز میں ہی ٹُھس ہو گئی ہے کیوں کہ اس حکومت میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں اور ہر کسی کے ناز نخرے اُٹھانا بڑا مشکل کام ہوتا ہے پہلے اے این پی نااراض تھی مگر جو خبر اب سامنے آئی ہے وہ بہت تہلکہ خیز ہے جس سے نئے الیکشن کی امید نطر آنا شروع ہو گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی تشکیل میں پاکستان مسلم لیگ (ن)لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار، پی پی نے مسلم لیگ (ن)سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود وفاقی کابینہ کی تشکیل نہ ہوسکی، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن)سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کے ساتھ وفاقی کابینہ میں تین اہم وزارتوں کا بھی مطالبہ کردیا، جمعیت علما اسلام (ف) نے گورنر بلوچستان اور اے این پی نے میاں افتخار حسین کے لئے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ مانگ لیا ہے۔دوسری جانب جمعیت علما اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان بھی گورنر بلوچستان کے عہدے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئی وفاقی کابینہ کا (آج)منگل کو حلف اٹھانے کا امکان ہے ،پہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزرا حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کا مرتضیٰ جاوید عباسی کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا امکان ہے ،بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ، حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور بنائے جانے کا امکان ہے ،شازیہ مری یا مصطفی نواز کھوکھو کو وزارت انسانی حقوق کا قلمدان دینے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصفوزارت تجارت کا قلمدان سوپنے جانے کا امکان ہے ،مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات و نشرزیات کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *