Breaking News

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خاں بچ جائیں گے یا نااہل ہوں گے؟ پاک فوج کے دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل نے صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کر رہا ہے جس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر سُنایا جائے گا اس کیس کے بارے میں مختلف وسم کے تبصرے جاری ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب کا کہنا ہے ۔

کہ کرپٹ مافیا عمران خان کو فارن فنڈنگ کے ذریعے نااہل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔نجی ٹی وی بول کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کےکھیل میں ہدف عمران خان اور پی ٹی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس سب جماعتوں پرتھے لیکن سوائے پی ٹی آئی کے کسی کا کیس نہیں چلایا گیا ۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کرپٹ مافیا ریاست سے زیادہ مضبوط ہے،ریاست ان کے خلاف کچھ نہیں کر سکتی۔سابق لیفٹیننٹ جنرل کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سب سے بڑا قصور بھی یہی ہے کہ انہوں نے کرپشن کے خلاف آواز لگائی۔اس لیے کوئی بھی کرپٹ ادارہ ان کی شکل نہیں دیکھنا چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ پورا نظام کرپٹ مافیا کے تابع ہے اور وہ عمران خان کو نکالنے کے لیے ہر حربہ آزمائیں گے۔میں سمجھتا ہوں اس میں سب سے پہلا حربہ یہی ہے کہ اس کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس چلایا جائے اور اس میں کسی نہ کسی طرح عمران خان کو نا اہل کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پرانی جماعتوں کے اگر اکاونٹس دیکھے جائیں تو انہوں نے ایسے ایسے مجرمانہ کام کیے ہوں گے کہ جو انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *