Breaking News

“اگر عام انتخابات نہیں کرانے تو پھر رمضان کے فوری بعد یہ کام کردیں” اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال نے تجویز دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس وقت حکومت اسمبلی کا باقی ماندہ ڈیڑھ سال کا عرصہ پورا کرنے کی کوشش میں ہے جب کہ تحریک انصاف کی پوری کوشش ہے کہ جلد ازجلد عام انتخابات ہوں تاکہ وہ اپنی مقبولیت کا فائدہ اُٹھا سکےجبکہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز اور نجی ٹی وی اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال نے مطالبہ کیا ہے۔

کہ رمضان المبارک کے فوری بعد ایک اور پی ایس ایل کرا دیا جائے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سلمان اقبال نے کہا ان کے خیال میں رمضان کے فوری بعد ایک اور پی ایس ایل کرادینا چاہیے کیونکہ لوگوں کو سیاست کے بارے میں بات کرنے سے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ  ان کے ذہن کسی اور کام میں لگادیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ایس ایل نہیں کراسکتے تو پھر فوری طور پر عام انتخابات کرادیے جائیں، موجودہ حالات سے انہی دو طریقوں سے باہر نکلا جاسکتا ہے۔ ایک صارف نے سلمان اقبال کی تجویز پر کہا کہ موجودہ صورت حال کا بھی لوگ لطف اٹھا رہے ہیں۔ اس پر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ بلاشبہ لوگ موجودہ صورت حال سے لطف اندوز تو ہو رہے ہیں لیکن دنیا ہمارے سیاسی نظام کا مذاق اڑا رہی ہے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے بھی فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  “مصلحت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ” ، قوم کو اس  کی امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقتدارکوغیرضروری لمباکرناجےیوآئی(ف)کامؤقف نہیں،نئی حکومت زیادہ سےزیادہ ایک سال کےلیےہے،  انتخابی نظام میں کوئی خامی ہےتووقتی طورپراصلاحات کی جائیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *