Breaking News

آرمی چیف سے پہلی ہی ملاقات کے بعد وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ! شہباز شریف کیا کرنے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے 8 دن بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیالات کیا گیا تھا۔ اس ملاقات کے بعد اب ایک اہم ترین بات سامنے آئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ایک دو روز میں قوم سے خطاب کریں گے اور قوم کو ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف ایک دو روز میں قوم سے خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں مہنگائی کی شرح بہت زیادہ رہی ہے۔ ہم جتنی مہنگائی کم کرسکتے ہیں اسے ضرور کریں گے۔ ہماری ترجیح مہنگائی اور بیروزگاری کم کرنا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ایک دو روز میں قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ اب کسی ٹی وی چینل کو بند نہیں کیا جائے گا۔  دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم سب نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ یا نیب چلائیں یا حکومت۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر دکھائیں نیب کرکیا رہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ یا نیب چلائیں یا حکومت، حکومتی افسران نےکہاکہ نیب کی موجودگی میں کام نہیں کر سکتے،حل یہی ہے کہ نیب ختم کریں۔ انہون نے کہا ہے کہ اگر یہ ادارہ رہے گا تو یہ ملک نہیں چل سکتا، امید ہے کہ کابینہ اس حوالے سے بہتر فیصلہ کرے گی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *