Breaking News

سارے ادارے مخالف ہیں تو الیکشن میں کیسے جائیں گے؟ 1400 لوگوں کے سوال پر عمران خان کا جواب آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے اس وقت چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کے بہت زیادہ خلاف ہے، اس کے تمام فیصلے پی ٹی آئی کے خلاف آئے ہیں۔ اگر فارن فنڈنگ کے کیس کو ہی دیکھ لیں تو اس میں فارن فنڈنگ تو ہے ہی نہیں۔

بلکہ یہ وہ پیسے ہیں جو سمندر پار پاکستانیوں نے بھیجے ہیں۔ جس وقت بھی  تینوں جماعتوں (تحریک انصاف، ن لیگ ، پیپلز پارٹی ) کی اکٹھے تحقیقات ہوں گی تو  تحریک انصاف ہی واحد پارٹی ہے جس کے پاس باقاعدہ ڈیٹا ہے۔ باقی جماعتوں کے پاس فنڈنگ کا  کوئی طریقہ کار نہیں ہے کیونکہ یہ ان لوگوں سے فنڈ لیتے ہیں جن کے ساتھ مل کر یہ پیسے بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حالات سب سے زیادہ مختلف ہیں، پہلی بار پوری قوم کو محسوس ہوا کہ باہر سے سازش ہوئی اور اسی کے ذریعے حکومت تبدیل ہوئی، باہر کی سازش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوتی جب تک اندر میر جعفر نہ بیٹھے ہوں، ان لوگوں کو ملک کے اوپر مسلط کردیا گیا ہے جو کرپٹ ترین لوگ ہیں، ان میں سے آدھے ضمانتوں پر ہیں کہ اداروں کے اندر بھی انسان ہی ہیں، اگر ایک آدھ انسان غلطی کر دیتا ہے  تو اس سے پورا ادارہ خراب نہیں ہو جاتا، اس بار پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے۔ عمران خان پہلی بار ٹوئٹر سپیس پر خطاب کر رہے ہیں، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ سارے ادارے مخالف ہیں تو ایسے میں الیکشن میں کیسے جا سکتے ہیں؟ اس دوران میزبان نے بتایا کہ یہ سوال 1400 لوگوں نے پوچھا ہے۔ اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس وقت جو تحریک بنی ہوئی ہے یہ ایک حقیقی آزادی ہے، آزادی یہ ہے کہ سب سے دوستی ہو لیکن اپنے لوگوں کے مفادات کسی اور ملک کیلئے قربان نہ کریں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *