Breaking News

اگر آپ کو فارن فنڈنگ میں نا اہل کردیا جاتا ہے تو لائحہ عمل کیا ہوگا؟ عمران خان کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اداروں کے اندر بھی انسان ہی ہیں، اگر ایک آدھ انسان غلطی کردیتا ہے  تو اس سے پورا ادارہ خراب نہیں ہوجاتا، اس بار پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے۔عمران خان پہلی بار ٹوئٹر سپیس پر خطاب کر رہے ہیں۔

اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ سارے ادارے مخالف ہیں تو ایسے میں الیکشن میں کیسے جا سکتے ہیں؟ اس دوران میزبان نے بتایا کہ یہ سوال 1400 لوگوں نے پوچھا ہے۔ اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس وقت جو تحریک بنی ہوئی ہے یہ ایک حقیقی آزادی ہے، آزادی یہ ہے کہ سب سے دوستی ہو لیکن اپنے لوگوں کے مفادات کسی اور ملک کیلئے قربان نہ کریں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ ہے ہی نہیں۔ ٹوئٹر سپیس پر گفتگو کے دوران  عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ  اگر آپ کو  فارن فنڈنگ کیس میں نا اہل کردیا جاتا ہے تو آپ کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہوگا اور کارکنوں کیلئے کیا پیغام ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس کیس میں کوئی چیز نہیں ہے،  اگرچہ انہیں الیکشن کمیشن کے اوپر کوئی اعتماد نہیں ہے لیکن اس کیس میں فارن فنڈنگ ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر دیا تھا کہ تمام پارٹیوں کی فنڈنگ ایک ساتھ دیکھی جائے  لیکن صرف پی ٹی آئی کے کیس کو ہی دیکھا جا رہا ہے، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ رہے کیونکہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *