Breaking News

گورنر پنجاب اِن ایکشن!!! عمر سرفراز چیمہ نے بڑی شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کا مسئلہ اور بڑھ گیا ۔۔۔۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر راشد منصور کی جانب سے لکھنے والے خط کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے چیف سیکرٹری کو خط لکھا دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کی جگہ اسپیشل سیکرٹری عمر سعید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے لکھے گئے خط پر اعتراض لگایا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری کس طرح ازخود خط لکھ کر گورنرکو دباو میں لا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کے خطوط منظر عام پر آنے کے بعد انکوائری کی، گورنر پنجاب نے حکم دیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں پرنسپل سیکرٹری کی خفیہ خط و کتابت میڈیا تک کیسے پہنچی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری راشد منصور نے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو دو خطوط لکھے تھے، پہلے خط میں گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہا تھا جبکہ دوسرے خط میں گورنر کو موصول ہونے والی سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کو ازخود مسترد کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے ملاقات میں چوہدری شجاعت کو ان کے بیٹے سالک حسین کو کابینہ میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *