Breaking News

وزیر اعظم کی ملاقات کام کر گئی ، صدر مملکت عارف علوی نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی تھی اور اب ان کی طرف سے وزراء کے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے ،یاد رہے اس سے قبل صدر مملکت نے  وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ ارکان سے حلف نہیں لیا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی کا ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ،آج وزراء سے حلف لیا ۔ نجی ٹی وی” جیو نیوز “نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر پاکستان عارف علوی نے حکومت سے بد اعتمادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹر عارف علوی معمول کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر آمادہ ہیں، اُنہوں نے آج  نئے وزراء سے لیا ہے۔  دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ ہے ہی نہیں۔ ٹوئٹر سپیس پر گفتگو کے دوران  عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ  اگر آپ کو  فارن فنڈنگ کیس میں نا اہل کردیا جاتا ہے تو آپ کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہوگا اور کارکنوں کیلئے کیا پیغام ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس کیس میں کوئی چیز نہیں ہے،  اگرچہ انہیں الیکشن کمیشن کے اوپر کوئی اعتماد نہیں ہے لیکن اس کیس میں فارن فنڈنگ ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر دیا تھا کہ تمام پارٹیوں کی فنڈنگ ایک ساتھ دیکھی جائے  لیکن صرف پی ٹی آئی کے کیس کو ہی دیکھا جا رہا ہے، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ رہے کیونکہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.