Breaking News

فواد چوہدری کا حنا ربانی کھر پر طنز، ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی طرف سے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے متعلق صنفی امتیاز پر مبنی بیان دیئے جانے پر لوگ انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں حنا ربانی کھر کو وزیرخارجہ کا عہدہ دیئے جانے پرردعمل دیتے ہوئے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہا کہ ”جب آپ ایک کم عقل عورت کو ایسا عہدہ دیں گے، جس کی واحد اہلیت لگژری ہینڈ بیگ اور مہنگے ’آئی شیڈز‘ ہیں، تو ایسے بلنڈر معمول کی بات بن جائیں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ جلد اس بلنڈر سے نجات حاصل کر لی جائے گی۔“ فواد چوہدری کی طرف سے یہ ٹویٹ سامنے آنے کی دیر تھی کہ ٹوئٹر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ عصمہ نامی ایک خاتون نے لکھا کہ ”یہ شرمناک رویہ ہے۔“  ندا بلوچ نامی لڑکی نے کہا کہ ”حنا ربانی کھر کے متعلق یہ بیان قابل مذمت ہے۔ وہ معزز اور قابل خاتون ہیں۔ ایسی عورت بیزار ذہنیت قطعی قابل قبول نہیں ہے۔ اگر تم واقعی سوچتے ہو کہ خواتین کم عقل ہوتی ہیں تو اپنے گزشتہ بیانات پر ہی ایک نظر دوڑا لیں۔“ دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی کا ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ،آج وزراءسے حلف لیں گے ۔ نجی ٹی وی” جیو نیوز “نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر پاکستان عارف علوی نے حکومت سے بد اعتمادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹر عارف علوی معمول کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر آمادہ ہیں، وہ آج نئے وزراءسے حلف لیں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *