Breaking News

بریکنگ نیوز: اگلے الیکشن میں عمران خان یا مریم نواز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ 86 فیصد عوام نے فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن اپنی اپنی مقبولیت کا دعوی کرتی نظر آتی ہیں جب کہ آئندہ الیکشن 2023 میں کس جماعت کی حکومت بنے گی یہ جاننے کے لئے ایک غیرملکی جریدے کی جانب سے کروایا گیا سروے سامنے آ گیا ہے۔غیر ملکی جریدے کے آن لائن سروے میں 86 فی صد سے زائد پاکستانیوں نے 2023 کے عام انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے حق میں رائے دی ہے۔ خلیج میگزین نامی ادارے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایک سروے کیا جس میں صارفین سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ 2023 میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں سب سے زیادہ 86 اعشاریہ 9 فیصد جواب دہندگان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے حق میں رائے دی۔ اس سروے پول میں 6 اعشاریہ 6 فی صد جواب دہندگان نے پاکستان مسلم لیگ ن، 4 اعشاریہ 7 فی صد نے پاکستان پیپلز پارٹی اور 1 اعشاریہ 8 فی صد نے جمیعت علمائے اسلام کے حق میں رائے دی۔ اس سروے میں اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتیں مجموعی طور پر 15 فی صد رائے دہندگان کی حمایت بھی حاصل نہیں کرسکیں۔ مجموعی طور پر اس آن لائن سروے میں 42 ہزار 179 سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ دوسری جانباستعفے آنا شروع ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک صہیب بھرت نے بھی پارٹی قیادت کو اپنا استعفی جمع کرا دیا۔ لیگی ایم پی اے ملک صہیب بھرت کی جانب سے جمع کروائے گئے استعفی میں ان کا کہناہے کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور اسے گھر جانا چاہئے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *