Breaking News

خواجہ سعد رفیق انتہائی خطرناک آدمی ہے۔۔!! حسن نثار نے 2014ء میں لیگی رہنماء کے بارے کیا پیشگوئی کی تھی جو حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی؟ جانیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 2014 میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بارے میں سینئر تجزیہ کار حسن نثار کی جانب سے پیش گوئی کی تھی کہ خواجہ سعد رفیق ایک انتہائی خطرناک آدمی ہے، سینئر صحافی کی جانب سے مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کو پیشگی آگاہ کیا تھا کہ خواجہ سعد رفیق سے کچھ بھی امید لگائی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2014 میں جب مسلم لیگ ن برسر اقتدار تھی اس وقت سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا تھا کہ میں سب کو پیشگی آگاہ کرنا چاہتا ہوں بشمول مسلم لیگ ن کے، خواجہ سعد رفیق ایک انتہائی خطرناک آدمی ہیں، یہ آدمی کچھ بھی کر سکتا ہے، صرف یہی آدمی ریلوے کو پٹری پر چڑھا سکتا ہے، خواجہ سعد رفیق سے پاکستانی کسی بھی زبردست کام کی توقع کر سکتے ہیں۔ سینئر صحافی کا خواجہ سعد رفیق کے متعلق کیا کہنا تھا؟  خیال رہے کہ اس وقت کی بات ہے جب خواجہ سعد رفیق پچھلے دورِ حکومت میں وزیر برائے ریلوے تھے، خواجہ سعد رفیق نے اپنے دور میں ریکارڈ کام بھی کیے جن میں آن لائن ٹکٹنگ کرایوں میں کمی واضح مثال ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی گمان کیا جا رہا ہے کہ جب سے خواجہ سعد رفیق جیل سے رہا ہوئے ہیں وہ مسلم لیگ ن سے نالاں ہیں، کچھ روز قبل انہوں نے مہر بخاری کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں مہر بخاری نے ان سے سوال کیا تھا کہ آپ نہیں سمجھتے کہ مسلم لیگ میں تمام سینئر لیڈروں کو پست پشت ڈال رکھا ہے اور جتنے بھی عہدے ہیں وہ شریف خاندان کے پاس ہی ہیں، کیا مسلم لیگ ن میں اس پائے کا کوئی لیڈر نہیں جس کو عہدہ دیا جا سکے، جس کا جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اس سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.