Breaking News

سفیر اسد مجید نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں سے متعلق وضاحت کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مبینہ امریکی سازش کے حوالے سے  اسد مجید سے منسوب بیانات چلائے جا رہے ہیں جن کی انہوں نے اب خود ہی وضاحت کردی ہے۔پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ ان سے منسوب  کر کے چلائی جانے والی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں اسد مجید نے کہا کہ  ان کا صرف ایک ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور وہ ویریفائڈ ہے۔ دوسرے کسی بھی اکاؤنٹ سے ان سے منسوب کرکے جو بھی چیز چلائی جا رہی ہے وہ جعلی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔ اداکارہ کا  ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ جائے نماز چوری کرنے کا اعتراف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ درفشان نے کہا کہ انہوں نے ایک بار کافی مشہور ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔ درفشان کی یہ بات سن کر ندا یاسر اور میکال ذوالفقار حیران رہ گئے اور ہنسنے لگے۔ درفشان نے جائے نماز چرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کے کمرے میں موجود جائے نماز بہت نرم اور اچھی تھی۔ اس موقع پر میکال ذوالفقار نے کہا تمہیں شرم نہیں آئی جائے نماز چراتے ہوئے؟ درفشان نے کہا مجھے لگا شاید اللہ میاں اس کا حساب نہ لیں کیونکہ اس پر آپ نے نماز ہی پڑنی ہے نا۔ میکال ذوالفقار نے اداکارہ درفشان کی بات کے جواب میں کہا جیسے لوگ چپل چوری کرتے ہیں مسجد کے باہر انہیں بھی گناہ نہیں ملتا ہوگا۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.