Breaking News

عمران خان نے جلسے میں یہ اعترافِ جرم کرلیا جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کے تحائف  کے قواعد و ضوابط پڑھیں تو ان میں لکھا ہوا ہے کہ آپ تحفے کو خرید کر بیچ نہیں سکتے، آپ 30 ہزار روپے کی مالیت تک کا تحفہ رکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ کوئی تحفہ فروخت کرنا چاہتے ہیں تو اس کو براہِ راست فروخت نہیں کرسکتے۔

بلکہ کابینہ ڈویژن کے ذریعے نیلام کرواتے ہیں۔اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جلسے میں توشہ خانہ سے تحائفلینے اور خریدنے کا بلنڈر کرکے اعترافِ جرم کیا جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔ نجی  ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں بلنڈر کیا اور ایک طرح سے اعترافِ جرم کر لیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر سڑک بنائی ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ ایک تو عمران خان نے تحائف خرید کر غلطی کی اور اوپر سے انہیں بیچ کر غلطی  کی، اگر آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بن سکتا ہے تو کیا عمران خان کے خلاف ریفرنس نہیں بن سکتا؟ انہوں نے   اپنے لیے مسائل کھڑے کرلیے ہیں، اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف رواں ماہ کی  27 تاریخ کو دورہ سعودی عرب پر جائیں گے ، وزیر اعظم کے ہمراہ مریم نواز  اور  مولانا فضل الرحمان بھی ہوں گے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی  وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی ، وہ عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *