Breaking News

حکومت کی مدت کتنی ہے؟ شہباز شریف کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان خود دار قوم کا صوبہ ہے مگر یہ ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔  کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں آج اس جگہ موجود ہوں جہاں قائد اعظم نے عمائدین سے خطاب کیا تھا۔

اور بلوچستان کے عظیم سرداروں نے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا تھا۔ میں یہاں خادم پاکستان کے طور پر موجود ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پن بجلی کے بے شمار منصوبے لگ سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے بلوچستان میں بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔ ماضی سے سبق حاصل کرکے اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان، کے پی نے د ہشت گر دی میں جوقربانیاں دیں اس کی مثال نہیں ملتی مگر متحد ہوکر د ہشت گر دی کو دوبارہ شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے د ہشت گر دی کو شکست فاش دی، د ہشت گر د ی نے پھر سے سر اٹھایا ہے، اسے پھر سے شکست دیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ قانون کے مطابق حل کریں گے، یہ معاملہ حل نہیں ہوا تو بلوچستان میں احساس محرومی رہے گا، انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لیے بااختیار لوگوں سے بات کروں گا یا جن کی ذمہ داری ہے ان سے بات کریں گے تاکہ یہ مسئلہ حل ہوسکے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خضدارکچلاک سٹرک کےبارے میں سناکہ اس کوخونی سٹرک کہتےہیں، حکام اس کو حوشحالی کی سٹرک بنانے میں ذرا بھی تاخیر سے کام نہ لیں، کم ترین وقت میں پیسہ لیکرآوں گا اور اس کو مکمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال میں کراچی چمن شاہراہ کو مکمل کرنے کا ہدف دے رہا ہوں کیونکہ ہماری آئینی حکومت کی مدت بھی ڈیڑھ سال ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *