Breaking News

دعا کا نکاح نامہ منظر عام پر آنے کے بعد بختاور بھٹو کا شدید رد عمل،بڑا قدم اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پاکپتن سے ملنے والی کراچی کی رہائشی دعا زہرہ کا نکاح نامہ سامنے آنے پر بختاور بھٹو زرداری نے بھی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو نے دعا زہرہ کا نکاح نامہ شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا۔ بختاور بھٹو نے کہا کہ یہ نکاح قانونی نہیں ہے ۔

کیونکہ دعا صرف 14 برس کی ہے لہٰذا ظاہر ہے کہ بچی کو نکاح پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لڑکے پر اغوا کا مقدمہ دائر کرنا چاہیے اور کم عُمری کی شادی کے نکاح نامے پر دستخط کرنے والے نکاح خواں کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ پولیس نے دعا زہرہ کو پاکپتن سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، اس حوالے سے دعا کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے۔ ویڈیو بیان میں دعا زہرہ نے کہا کہ ’میں اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہوں، میرے گھر والے زبردستی میری شادی کسی اور سے کرانا چاہ رہے تھے، وہ مجھے مارتے تھے، جس پر میں راضی نہیں ہوئی، اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغوا نہیں کیا جب کہ گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی، گھر والے میری عمر غلط بتا رہے ہیں، میری عمر 18 سال ہے، اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے، کوئی زبردستی نہیں ہوئی لہٰذا مجھے تنگ نہ کیا جائے، اپنے گھر میں شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں‘۔ دعا زہرہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ  اپنی مرضی سے آئی ہوں ، شوہر کے ساتھ خوش ہوں ، مجھے تنگ نہ کیا جائے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ نے کہا کہ  میں نےاپنی پسندسےظہیراحمدسےشادی کی ، میرےگھروالےزبردستی میری شادی کسی اورسےکرواناچاہتےتھے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *