Breaking News

مریم نواز کا لاہور کے حلقہ این اے 128 میں جلسہ، شرکاء کی تعداد کتنی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 میں جلسہ کیا  ہے۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ  انتخابات سے مسلم لیگ (ن) نہیں ڈرتی، انتخابات سے وہ ڈرتے ہیں جو 16  میں سے 15  ضمنی الیکشن اپنی حکومت  ہونے کے باوجود ہار جاتا ہے۔

عمران خان پہلے 22 سال تک ورلڈ کپ اٹھا کر پھرتا رہا اور اب اگلے 22 سال یہ خط اٹھا کر پھرتا رہے گا۔ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں  ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبارک ہو عمران نیازی سے آپ کی جان چھوٹ گئی ہے،یہ عمران خان نہیں توشہ خان ہے۔ کل تک یہ نو سرباز کہتا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی اور اب یہ رو رہا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر میری حکومت ختم کر دی۔ میں نے کہا تھا کہ تم نے جتنا اچھلنا ہے اچھل لو نواز شریف لمبی ریس کا گھوڑا ہے تمہیں ایسی جگہ مارے گا کہ  تمہیں لگ پتہ جائے گا۔ اس جلسے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس میں تین سے پانچ ہزار لوگ شریک ہوئے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ” مریم نواز کے لاہور کے جلسے میں تین سے پانچ ہزار لوگ شریک ہیں، اور باتیں ایسے کر رہی ہیں جیسے مینار پاکستان کا جلسہ ہے،  مانگے تانگے کی حکومت کتنی دیر چلے گی ؟ عدالت سے مفرور، پاکستان سے مفرور اور اب الیکشن سے مفرور لیڈر صرف بھگوڑا ہی کہلائے گا۔” انہوں نے اپنے ٹویٹ میں   #امپورٹڈ _حکومت_نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *