Breaking News

’’مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی ‘‘ اعتزاز احسن کا بیان، شیری مزاری نے کیا ردِ عمل دے دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف قانون داں اور پی پی رہنما اعتزاز احسن کے اس بیان پر کہ ‘مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہو گئی تھی’ پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کر دیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کا ایک مختصر کلپ اپ لوڈ کیا ہے۔شیریں مزاری نے اس ویڈیو کلپ کے ساتھ ہی اعتزاز احسن کے موقف پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بالکل وہی ہے جو ہم میں سے بہت سے لوگوں نے کہا ہے۔شیریں مزاری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت تب ہوتی ہے جب سازش کو عملی جامہ پہنانا پڑتا ہے، کرائم منسٹر، مقامی حمایتی اور بدمعاشوں کو معلوم ہے وہ سب اس کا حصہ ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس معاملے پر اب اپنی اپنی مرضی کی تشریح کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ معروف قانون دان اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے د ھمکی آمیز مراسلے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے موقف کے حوالے سے اظہار خیال کیا تھا۔اعتزاز احسن نے اس پروگرام میں کہا تھا کہ مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہو گئی تھی اور مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش بھی ہوئی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *