Breaking News

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری بال بال بچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا تھا جس میں چوہدری پرویز الہٰی بھی نرغے میں آ گئے تھے اور تشد د سے ز خمی ہو گئے تھے۔اسی ہنگامہ خیز اجلاس میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز شریف 197 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔

تاہم وہ اب تک وزیراعلیٰ کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے اور صوبہ کئی روز سے بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے۔پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہ ہوسکی۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش ہونا تھا جس کے لیے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا۔تاہم اجلاس سے چند منٹ پہلے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اجلاس کو 16 مئی تک ملتوی کردیا۔یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی جا چکی ہے تاہم اسمبلی قواعد کے مطابق چونکہ دوست محمد مزاری کیخلاف پہلے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی لہذا اس پر ووٹنگ پہلے ہو گی۔ دوسری جانب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات آئندہ سال کے اختتام پر موجودہ پارلیمنٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ہوں گے اور نئے انتخابات تک موجودہ اتحاد کی حکومت اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔ ایوان صدر میں بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایوان صدر ویران و برباد لگ رہا ہے، ہم جلد ہی جب یہاں آئیں گے تو اس برباد ایوان صدر کی رونق اور شان و شوکت کو بحال کردیں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *