Breaking News

مئی کے پہلے ہفتے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں عید کی چھٹیوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی سامنے آ گئی ۔ محکمہ موسمیات سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران گرمی کی حالیہ شدید لہر میں کمی کا امکان ہے اس سلسلے میں یکم سے 3 مئی کے دوران صوبہ بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ یکم سے 2 مئی کے دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلے گی ، 2 سے 4 مئی کے دوران اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی گرد آلود ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح یکم سے 5 مئی کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا اور کشمیر گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جب کہ 2 سے 5 مئی کے دوران گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ ادھر حکومت نے بھی آئندہ 10 روز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید سنادی ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہے ، دیہی علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو ہی ہےجس کی وجہ ایندھن نہ ہونا ہے ، پانچ ہزار 739میگاواٹ بجلی کی پیداوارنہیں ہو رہی ہے، ایندھن کی عدم دستیابی کےباعث ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا پارہے، ٹیکنیکل فالٹ اور سالانہ مین ٹنینس کے باعث 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں، کچھ پلانٹس مرمت کے لیے بند ہیں جس کی وجہ 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *