Breaking News

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف کب وطن واپس پہنچ رہے ہیں؟ اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف جو کہ تین بار پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور اب اپنے علاج کے سلسلہ میں لندن میں مقیم ہیں ان کے بارے میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہےکہ قوم نواز شریف کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دیکھےگی۔

جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت پر چھوڑا تھا، آج اللہ کا انصاف ہوتا دیکھیں، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے حمزہ شہباز کا حلف لینےکےحکم کیخلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے منظور کر لی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے بینچ نے لارجر بینچ کی سفارش کے ساتھ اپیل چیف جسٹس کو بھجوا دی، درخواست گزار کے وکیل کے کہنے پر دو رکنی بینچ نے لارجز بینچ تشکیل دینےکے لیے سفارش کی ہے۔ عدالت نے سنگل بینچ کےفیصلےمیں پیرا 9 میں صدر اور گورنر کےخلاف ریمارکس بھی معطل کردیےجبکہ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ایک انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ‘ ہائی کورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں‘ سنگل بینچ کے فیصلے میں صدر اور گورنر کے خلاف ریمارکس دیے گئے جب کہ آئین کے تحت صدر اور گورنر کسی عدالت کو جوابدہ نہیں ، اس لیے لارجر بینچ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *