Breaking News

ریحام خان کا مولانا طارق جمیل کو مشورہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا پاکستان کے نامور دینی سکالر مولانا طارق جمیل کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ حضرت طارق جمیل صاحب عدلیہ کو ہدایت دلوانے کے لیے تو آپ نے بہت دعائیں فرمائی۔

ایک آدھ دعا توشہ خانہ کی حفاظت کے لیے بھی فرما دیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ “کوئی مولانا طارق جمیل صاحب سے گزارش کرے کہ حضرت عدلیہ کو ہدایت دلوانے کے لیے تو بہت دعائیں فرمائی ایک آدھ دعا توشہ خانہ کی حفاظت کے لیے بھی فرما دیں اور  اس کو لوٹنے والے لٹیروں کے بارے میں بھی کچھ ارشاد کریں”۔ اپنے ایک اور  ٹویٹ میں ریحام خان نےپی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ “پی ٹی آئی نے بدتہذیبی اور بدتمیزی کے جس کلچر کو فروغ دیا ہے، اس نے اللہ کے گھر کا تقدس بھی نہیں رکھا آج ۔ دوسروں کو چور کہنے والے اپنی چوریوں پر جواب دینا بھی نہیں پسند کرتے۔زمینیں آپ لیں،توشہ خانہ کے تحائف آپ بیچیں،مافیاز کو آپ بچائیں اور چور دوسرے ہیں۔” دوسری جانب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات آئندہ سال کے اختتام پر موجودہ پارلیمنٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ہونگے اور نئے انتخابات تک موجودہ اتحاد کی حکومت اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر ویران و برباد لگ رہا ہے، ہم جلد ہی جب یہاں آئیں گے تو اس برباد ایوان صدر کی رونق اور شان و شوکت بحال کردینگے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *