Breaking News

جتنی رقم چاہیں وصول کر لیں، سلمان خان نے فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کیلئے شہناز گل کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سلو میاں نے اپنی آنے والی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کے لیے بگ باس  سٹار اداکارہ شہناز گل کو کتنی رقم کی پیشکش کی ہے، ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان نے شہناز گل کو کہا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کی جتنی رقم چاہیں وصول کر سکتی ہیں۔

ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان خان شہناز گل کو بے حد پسند کرتے ہیں، وہ بگ باس 13 میں اپنی معصومیت سے سلو میاں کا دل جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کے لیے اداکارہ شہناز گل کو فائنل کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق شہناز گل فلم میں آیوش شرما کے مدمقابل نظر آئیں گی۔سلمان خان کی جانب سے اداکارہ سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیے جانے کے بعد شہناز گل نے فوراً منظوری دے دی تھی اور اب اداکارہ کے فلم میں کام کرنے کے معاوضے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جب سلمان خان نے شہناز گل سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تو انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی فیس خود منتخب کر سکتی ہیں۔ اور صرف فیس ہی نہیں بلکہ سلمان خان نے شہناز گل کو ان کے شیڈول کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے لیے تاریخیں منتخب کرنے کے لیے بھی کہا کیونکہ شہناز اس وقت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’’کبھی عیدکبھی دیوالی‘‘ میں اداکارہ پوجا ہیج مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم میں آیوش شرما اور ظہیر اقبال سلمان خان کے بھائی کا کردار ادا کریں گے۔

About Admin

Check Also

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو شادی کی پیشکش کس اہم شخصیت نے کی؟ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تین شادی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.