Breaking News

اگر نواز شریف سودے بازی کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔۔۔!!! کون کونسے لیگی رہنماء تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں؟ (ن) لیگ کے شیروں نے سیاسی جنگل میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز زڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں جانے کیلئے سودے بازی شروع کردی، ن لیگی رہنماؤں کو پی ٹی آئی رہنماء نے پی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی، جس پر ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اگر ہماری قیادت سودے بازی کرسکتی ہے تو ہم کیوں نہیں؟

سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایک بڑے راہنماء کو پی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی۔وہاں دو اور ن لیگی ارکان بیٹھے تھے۔ میرا خیال تھا کہ یہ سخت ردعمل دیں گے۔ انہوں نے میرا لحاظ بھی نہیں کیا۔ میں نے پوچھا یہ سب سرعام؟ میرا لحاظ تو کرلیتے۔ ن لیگی رہنما نے مجھے کہا کہ ہماری قیادت اگر یہ کام کرتی ہے تو ہم کیوں نہ سودے بازی کریں؟ دوسری جانب دبئی میں مقیم ایک پاکستانی مزدور نے اپنے والد کے طعنوں اور فرمائشوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ صدام خان نامی مزدور نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اس کی تنخواہ 800 درہم ہے لیکن وہ سوکھی روٹی اور کھجور کھاتا اور اوور ٹائم لگا کر اپنے والد کو 1100 درہم ماہانہ بھیجتا ہے۔ لیکن پھر بھی اس کا باپ اسے طعنے دیتا ہے۔صدام خان کے مطابق اسے اس کا باپ رقم چھپانے کے طعنے دیتا ہے جس کے باعث اسے نیند نہیں آتی ۔ صدام خان نے کہا ’میرا دل خون کے آنسو روتا ہے، اپنوں کیلئے سات سمندر پار رہ رہا ہوں لیکن میرے اپنے کہتے ہیں کہ اتنے پیسے بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پھر بھی مہینے کے آخر میں مجھ سے سارے پیسے منگوا لیتے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *