Breaking News

عمران خان نے اہم تقرریوں کے معاملے پر نوازشریف والی غلطی کی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان نے اہم تقرریوں کے معاملے پر نواز شریف والی غلطی کی ، انہیں سمجھایا تھا یہ غلطی نہ کرو، ان کا جواب درست نہیں تھا  چیف الیکشن کمشنر پر کوئی اعتراض نہیں، انتخابی اصلاحات کا حصہ نہیں بنیں گے،ق لیگ تحریک انصاف میں ضم نہیں ہو سکتی۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی نے جی این این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے پارلیمانی نظام میں وزیراعظم اور صوبائی عہدیداروں کا الیکشن اسمبلیوں میں ہوتا ہے ،کیا کبھی یہ ہوا کہ ایک امیدوار دوسرے امیدوار پر حملہ کرا کے خود الیکشن لڑے، مجھ پر اس حمزہ کے کہنے پر سریے نما چھڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی واپسی سب کے سامنے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت جو بات نوازشریف کو سمجھاتے رہے کہ یہ غلطی نہ کرنا، جب کسی معاملے پر آرمی چیف کا فیصلہ آئے تو فائل دیکھ کر میرٹ پر حل کرنا، کسی کا متبادل نہ رکھنا،لیکن انہوں نے پہلی لڑائی جنجوعہ ، پھر جہانگیرکرامت اور پھر کاکڑ آگئے، آخری پھر مشرف سے لڑائی لڑی، مشرف نے بتایا کہ نوازشریف کہتے تھے کورکمانڈرز کو وہاں وہاں تعینات کریں، عمران خان کے مشیروں میں کچھ لوگ ہمارے مخالف ہیں، وفاق میں قانونی معاملات میں خرابی رہی ہے، ساڑھے تین سال اپنا وزیرقانون نہ ہونے سے خرابی ہوئی، مولانا سے ناراض نہیں لیکن سیاست اپنی اپنی ہے، زرداری کا آج بھی دل سے احترام ہے۔ ق لیگ کو چیف الیکشن کمشنر پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ق لیگ موجودہ حکومت کے ساتھ انتخابی اصلاحات کا حصہ نہیں بنے گی۔ ق لیگ تحریک انصاف میں ضم نہیں ہوسکتی، چودھری سالک کو سیٹ میں نے پلیٹ میں رکھ کر دی ہے، پی ٹی آئی 10 دن پہلے وزارت اعلیٰ تبدیل کردیتی تو اتنی مصیبت نہ پڑتی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *