Breaking News

عید کے دنوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں پیر سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ، بارشیں 4سے 5روز تک جاری رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر ظہیر بابر کے حوالے سے بتایا کہ یکم مئی سے مغرابی ہواوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا۔

جوکہ 5 مئی تک موجود رہے گا جس کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں عید کی تعطیلات کے دوران آندھی، تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ڈاکٹر ظہیر بابر کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی لہر میں کمی متوقع ہے تاہم اس دوران آندھی اور تیز ہواو ں کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں کمزور سٹرکچر کو نقصان پہنچنے اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی لہر برقرار ہے، ملک کے اکثر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے خاص طور پر میدانی علاقوں میں سورج آج بھی آگ برساتا رہا۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ان کی کابینہ سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر پنجاب نے آج شام 5بجے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کابینہ سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ غیر قانوی کابینہ سے حلف کیسے لے سکتا ہوں ، اسی سلسلہ میں انہوں نے آج شام 5بجے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کی ہے ۔ واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز سے حلف نہیں لیا تھا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزارت اعلیٰ پنجاب کا حلف لیا تھا ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *